پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن کی  ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر پکار 15 کی گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر د ی گئی ۔ گزشتہ ماہ پولیس ہیلپ لائن پکار 15 پر 13ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں ۔27

 سو سے زائد کالز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مدد فراہم کی گئی ۔ گزشتہ ماہ 17سو سے زائد کالز پر شہریوں کی راہنمائی کی گئی ۔ایمرجنسی نمبر15پر موصول ہونے والی کالز میں سے 8ہزار7 سوسے زائد کالز غیر ضروری،غیر متعلقہ تھیں۔ پولیس ہیلپ لائن پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والے 12 کالرز کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں