چنیوٹ:پولیس کا کریک ڈاؤن 2 ملزم گرفتار،منشیات برآمد

چنیوٹ:پولیس کا کریک ڈاؤن  2 ملزم گرفتار،منشیات برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔۔

ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اﷲاور اے ایس آئی عبد الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2500 گرام ہیروئن اور 560 گرام چرس برآمد ہوئی جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ ملزمان کے خلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں