وزیراعظم، وزیراعلیٰ عوام کو بحرانوں سے نکال رہے :رانا اشفاق

وزیراعظم، وزیراعلیٰ عوام کو بحرانوں سے نکال رہے :رانا اشفاق

عوامی خدمت میرا اولین مشن :لیگی رہنماء کی معززین علاقہ، کارکنوں سے گفتگو

بلوچنی (نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رانا ثنا اللہ کے دیرینہ ساتھی و مسلم لیگ ن فیصل آباد کے رہنما رانا اشفاق احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنی کامیاب پالیسیوں سے عوام کو تمام بحرانوں سے نکال رہی ہیں اورانہیں ریلیف دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھرڑیانوالہ میں چودھری عامر اسلم جٹ اور دلشاد اسلم ایڈووکیٹ کے ڈیرہ پر علاقہ بھر سے آئے لیگی کارکنوں معززین علاقہ اور میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت میری سیاسی زندگی کا اولین مشن ہے ، ساری زندگی عوامی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت کیلئے گزار رکھی ہے ، سٹوڈنٹ لائف سے آج تک ہمیشہ اپنے دوست احباب اور ساتھیوں سے وفا کرنے کی کوشش کی ہے اسی وجہ سے آج بھی ہر جگہ دوست احباب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اس موقع پر چودھری طارق آف گھسیٹ پورہ ، چودھری عامر اسلم جٹ ،ملک طاہر حمید فانی، چودھری سہیل ،رانا نصر اللہ ،ملک عمران ودیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں