کمالیہ یونیورسٹی میں ورلڈ ایگ ڈے کے حوالہ سے سیمینار

کمالیہ یونیورسٹی میں ورلڈ ایگ ڈے کے حوالہ سے سیمینار

ایونٹ کے انعقاد سے بچوں کو کافی نئی چیزیں سیکھنے کا موقع ملا :وائس چانسلر

کمالیہ (نمائندہ دنیا )ورلڈ ایگ ڈے کے حوالہ سے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف کمالیہ میں سیمینار کا انعقاد ،مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور سٹالز سجائے ، تقریب میں پولٹری انڈسٹری کے عہدیداران اور ماہرین خوراک نے انڈے کی افادیت بارے آگاہی دی۔ایونٹ میں پنجاب بھر سے مختلف یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹ نے انڈے کے متعلقہ کھانے تیار کئے اور سٹال لگائے اور بعد ازاں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ ڈاکٹر یاسر نواب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایونٹ کے انعقاد سے بچوں کو کافی نئی چیزیں سیکھنے کا موقع ملا ۔ سابق چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر ارشد حنیف، شاہد اقبال گجر نے کہا کہ غذائی اعتبار سے انڈہ بہترین پروٹین کا ذریعہ ہے جس کا روز مرہ زندگی میں استعمال ناگزیر ہے ۔ اس موقع پر طلبائو طالبات نے کہا کہ اس ایونٹ سے بہت سی نئی چیزوں کا سیکھنے کا موقع ملا اور اپنی زندگی میں انڈے کی افادیت بارے بہت سے اہم باتیں جاننے کو ملیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں