ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

 ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

انسداد پولیو مہم 13سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی :کیپٹن(ر)ندیم ناصر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم 13سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی اورضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ 401 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 6ہزار 44 ٹیمیں پولیو مہم پر مامور ہونگی۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے تمام انتظامات کو فوری حتمی شکل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی کریں،سابقہ مہم کی خامیوں کو قبل ازوقت نمٹائیں،مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہونگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں