ڈائریکٹر لائیو سٹاک کامختلف ویٹرنری ہسپتالوں، ڈسپنسریز کا دورہ
کسانوں کو جانوروں کی موسمی بیماریوں سے بچاؤ بارے آگاہی دیں:ڈاکٹر ندیم بدر
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں، ڈسپنسریز کا دوہ کیا۔ انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال226 ر۔ب،239 ر۔ب،ڈجکوٹ،سول ویٹرنری ڈسپنسری عادہ تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ،سول ویٹرنری ہسپتال کوٹ لکھنانہ اور سول ویٹرنری ڈسپنسری کھوئی اڈہ تحصیل و ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔انہوں نے حاضری رجسٹر،او پی ڈی ریکارڈ،صفائی ستھرائی،کے ایل بی،پی ایل سی ریکارڈ،سپلائی چین،ادویات کا سٹاک،سیرا اور ویکسینیشن ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دیں،جاری ویکسینیشن مہم کو بروقت مکمل کریں،کولڈ چین کے معیار کو برقرار رکھیں،مویشی پال حضرات کو جانوروں کی موسمی بیماریوں بالخصوص لمپی سکن ڈیزیز سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دیں،بدلتے موسم میں جانوروں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنائیں اور ADRS فارمر ایپ کے استعمال اور SPMS 9211 پر ڈیٹا کی بروقت اپ لوڈنگ کو یقینی بنائیں۔