146شمالی سے لاکھوں روپے کے درجنوں درخت چوری
ذوالفقار، عمر ،منصب اور شوکت کی نشاندہی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے 146شمالی سے لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں سرکاری درخت راتوں رات چوری کاٹ کر غائب کر دیئے گئے بتایا جاتا ہے کہ سرکاری درختوں کی چوری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، 146شمالی سے ملزمان نے 33سرکاری درخت جو کہ شاہراؤں اور نہروں کی پٹڑیوں پر لگے ہوئے تھے راتوں رات کاٹ کر غائب کر دیئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ، انتظامیہ کی جانب سے چیکنگ اور ابتدائی چھان بین کے بعد پولیس کو دیئے گئے استغاثہ میں اسی علاقے کے ذوالفقار، عمر ،منصب اور شوکت کی نشاندہی کی ہے جن کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔