گوجرہ:چچاکو قتل کر نے کا الزام ، بھتیجی سمیت چارافرادکیخلاف مقدمہ

گوجرہ:چچاکو قتل کر نے کا الزام ، بھتیجی  سمیت چارافرادکیخلاف مقدمہ

گوجرہ(نمائندہ دنیا )آگ لگا کرچچاکو قتل کر نے کے الزام میں بھتیجی سمیت چارافرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 369ج ب جودھا نگر کے شفاقت علی نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی بھتیجی شمائلہ دختر لیاقت نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس کے بھائی محمد اعجاز کو آگ لگا کر قتل کر دیا اورملزمان موقع سے فرارہو گئے ،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں