ماموں کانجن :ڈاکوؤں نے 2افرادسے ہزاروں نقدی لوٹ لی
راشد اور عاشر موٹرسائیکل پرگاؤں جارہے تھے ،دوڈاکوؤں نے روک لیا
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)دو نامعلوم ڈاکوؤں نے دیہاتیوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق راشد رشید ولد عبدالرشید اور عاشر تنویر سکنہ 199 گ ب موٹرسائیکل پر ماموں کانجن سے اپنے گاؤں جارہے تھے کہ 507 گ ب موڑ پر دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر انہیں روک لیا اور راشد رشید سے 45 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون جبکہ عاشر تنویر سے 32 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس تھانہ ماموں کانجن نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔