بزنس فسیلیٹیشن سنٹر سے 11ہزار سے زائد این او سیز جاری
کمشنر فیصل آباد کاسنٹر کا دورہ ،مختلف محکموں کے نمائندگان کی ڈیوٹی کا جائزہ لیا
فیصلآباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کمشنر کمپلیکس میں قائم بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کامیابی کی منازل طے کر رہا ہے ۔ سنٹر سے اب تک کاروباری حضرات کو 11 ہزار 781 این او سیز کا اجراء کیا جا چکا ہے ۔کمشنر فیصلآباد راجہ جہانگیر انور نے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور مختلف محکموں کے نمائندگان کی ڈیوٹی، بزنس کمیونٹی کو این او سیز کے تیز رفتار اجراء اور معیاری خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سنٹر کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔