ستیانہ : دتو ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار، مسروقہ برآمد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ستیانہ پولیس نے 20 وارداتوں میں ملوث 3 رکنی دتو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے 18 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔
گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ اللہ دتہ عرف دتو، عاشق اور اشرف شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں سے نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹنے میں ملوث تھے ۔ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔