پیرمحل: شراب فروش گرفتار بوگس کالز پر2افراد پکڑے گئے

 پیرمحل: شراب فروش گرفتار   بوگس کالز پر2افراد پکڑے گئے

پیرمحل (نمائندہ دنیا پولیس نے مختلف کارروائیوں میں شراب فروش اور بوگس کال کرنے والے گرفتار کر لیے۔

 چک نمبر 319 گ ب میں اے ایس آئی محمد رمضان نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش محمد اسلم ولد ولی محمد اوڈ کو گرفتار کرکے 53 لٹر شراب برآمد کرلی۔ دوسری جانب پولیس ہیلپ لائن 15 پر واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر دو شہریوں، شفقت رسول ولد غلام نبی اور اللہ دتہ ولد منصب علی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 29 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں