جعلی پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج، ملزم فرار
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو دھمکانے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ گڑھ کے علاقے کلیانوالہ میں فضل عباس نامی شخص پولیس کی وردی پہن کر خود کو اہلکار ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو دھمکا رہا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے ۔