ڈجکوٹ:اجازت نامہ کے بغیر شکار کرنے پر 2 افراد پکڑے گئے
سہیل اور جماعت علی پرندوں کا شکار کرنے میں مگن تھے ،وائلڈ لائف کی ٹیم پہنچ گئی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اجازت نامہ کے بغیر شکار کرنے پر دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا،تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 273 رب میں محمد سہیل اور جماعت علی پرندوں کا شکار کرنے میں مگن تھے کہ وائلڈ لائف رینجرز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انہیں قابو کرلیا جو کہ طلب کرنے پر شکار کرنے کا اجازت نامہ فراہم نہ کرسکے پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔