پیرمحل: تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی کی کارروائی، ٹھیلے ضبط
پیرمحل (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر کی ہدایت پر انکروچمنٹ انسپکٹر اکرم مجاہد کی قیادت میں میونسپل کمیٹی پیرمحل کے انکروچمنٹ سکواڈ نے۔۔۔
تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اللہ والا چوک اور مین بازار میں لگائے گئے ٹھیلے ، ریڑھیاں اور چھتریاں قبضہ میں لے لیں۔ دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ سامان دکانوں کے اندر رکھیں۔ عوامی راستے بند کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا۔