پیرمحل: اے سی وقاص ظفر کا پولیو مہم کے پوائنٹس کا دورہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل وقاص ظفر نے لاری اڈا سمیت مختلف مقامات پر پولیو مہم کے پوائنٹس کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی و دستیاب وسائل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ وقاص ظفر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا حکومت کی ترجیح ہے ، تمام محکمے ، علما اور والدین اپنا کردار ادا کریں۔ پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے اور غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔