گوجرہ : خواتین ہاکی کا دوستانہ میچ، اولمپین منظور الحسن اور عرفان محمود کی شرکت

 گوجرہ : خواتین ہاکی کا  دوستانہ میچ، اولمپین منظور الحسن  اور عرفان محمود کی شرکت

گوجرہ (نمائندہ دنیا) انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد اور گوجرہ ویمن ہاکی ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا۔

 اس موقع پر مہمانِ خصوصی اولمپین و ورلڈ چیمپئن منظور الحسن اور عرفان محمود تھے ، جنہیں قومی ہاکی میں شاندار خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز مل چکا ہے ۔مہمانانِ گرامی نے میچ کا مشاہدہ کیا اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرہ کی خواتین کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے جو مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔میچ سے قبل مہمانِ خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا، جبکہ اختتام پر کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مہمانانِ گرامی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں