ٹوبہ : اندرون شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

 ٹوبہ : اندرون شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

گہرے گڑھے پڑنے سے شہریوں کو شدید مشکلات ،سڑکوں کی فوری بحالی کامطالبہ

 ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اندرونِ شہر کی اہم سڑکیں طویل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔اسلامیہ سیکنڈری سکول عید گاہ روڈ، کمال چوک تا مجددیہ مسجد روڈ، ستارہ کالونی، محمد پورہ روڈ اور ڈی سی ہاؤس روڈ سمیت متعدد مقامات پر سڑکوں میں گہرے گڑھے پڑنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بارش کے دوران یہ سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرتی ہیں، جبکہ موٹرسائیکل سواروں اور گاڑی مالکان کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کی خستہ حال سڑکوں کی فوری مرمت و بحالی کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں