نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں انٹرا ڈیپارٹمنٹل گیمز کا آغاز
ریکٹر ڈاکٹر راشد مسعود نے افتتاح کیا، طلبہ کو اسی جذبے کو برقرار رکھنے کی تلقین
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں سپورٹس کا سماں بندھ گیا، جہاں ٹیکسٹائل انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور ڈیپارٹمنٹ آف میٹیریلز کے انٹرا ڈیپارٹمنٹل گیمز کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جس کا باقاعدہ افتتاح ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود نے کیا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت اور سپورٹس مین سپرٹ پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو زندگی کے ہر شعبے میں اسی جذبے کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر راشد مسعود خود بھی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی رہے ہیں۔
تقریب میں ایس ای ٹی کے ڈین ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر محمد قمر خان (چیئرمین کلاتھنگ)، ڈاکٹر عثمان زبیر (چیئرمین میٹیریلز)، ڈاکٹر زبیر خالق، ڈاکٹر آصف حفیظ، ڈاکٹر ذکریا زبیر، ڈاکٹر زوہیب احمد، ڈاکٹر جواد نعیم اور لیکچررز مزمل محمود، اقرا عبدالرشید، عائشہ افضل اور فاروق اعظم سمیت فیکلٹی اراکین نے شرکت کی۔سپورٹس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈپٹی ایڈوائزر سپورٹس وقار احمد، عمران علی اور سپورٹس آفیسر سردار پرویز اختر نے مقابلوں کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔