چنیوٹ: متعدد فوڈ پوائنٹس پر جرمانے اور اصلاحی نوٹسز جاری
متعدد ملک شاپس، فش پوائنٹس، میرج ہالز اور میٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کے مطابق ٹیموں نے 116 انسپکشنز کے دوران 41 فوڈ بزنسز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 82 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔کارروائی کے دوران متعدد ملک شاپس، فش پوائنٹس، میرج ہالز اور میٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی، جہاں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔ ٹیموں نے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی چیک کیے جو کئی مقامات پر موجود نہیں تھے ۔ کریانہ اسٹورز سے زائد المیعاد مصالحہ جات برآمد کرکے تلف کر دیے گئے ۔