ٹوبہ : کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ کیلئے اجلاس
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیرِ صدارت کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حق نواز دانش، سی ای او ایجوکیشن راحیلہ جمیل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے سالانہ سپورٹس کیلنڈر پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیڈمنٹن، کبڈی، ٹیبل ٹینس، فٹبال، والی بال اور ہاکی کے مقابلے شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کھیلوں کے مقابلے کیلنڈر کے مطابق مکمل کرائے جائیں اور سی ای او ایجوکیشن کو انٹر اسکولز سپورٹس پلان ایک ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے ، تمام ادارے اس میں بھرپور کردار ادا کریں۔