واسا کی انسدادِ ڈینگی آگاہی مہم، سکولوں میںپمفلٹس کی تقسیم

واسا کی انسدادِ ڈینگی آگاہی مہم، سکولوں میںپمفلٹس کی تقسیم

عوامی سطح پر آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنا ہے :ایم ڈی سہیل قادر

 فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں شعبہ سٹیزن لائزن سیل کے عملے نے گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول گلشن کالونی کا دورہ کیا۔اس موقع پر طلبہ کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے لیکچر دیا گیا اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے ۔ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے ، لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ عوامی سطح پر آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنا ہے ۔ پنجاب حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔واسا ہیڈ آفس، ذیلی دفاتر، ڈسپوزل سٹیشنز اور پانی کی ٹینکیوں میں روزانہ کی بنیاد پر پانی کی نکاسی، صفائی اور کباڑ کی تلفی کی جا رہی ہے ۔ایم ڈی واسا نے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت اچانک انسپکشنز کے ذریعے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں