کنڈا جات کی پاسنگ کے نام پر فراڈ جاری ، دکانداروں کو خبردار کر دیا گیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ صنعت، اوزان و پیمائش فیصل آباد نے تمام دکانداروں، کباڑ خانہ جات، آٹا چکیوں، کریانہ اور گروسری سٹور مالکان کو خبردار کیا ہے کہ کچھ نجی نوسرباز افرادجن میں ناصر، رفیق، ذیشان جٹ اور رانا عمر دراز شامل ہیں پیراڈائز اسکیل ورکس اور نیو الفلاح سکیل ورکس کے نام سے جعلی ادارے چلا رہے ہیں۔محکمہ کے مطابق یہ افراد خود کو سرکاری انسپکٹر یا ملازم ظاہر کر کے کنڈا جات کی پاسنگ کے نام پر دکانداروں سے رقم وصول کر رہے ہیں، جو سراسر غیر قانونی اور فراڈ ہے ۔محکمہ نے عوام اور دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے نوسرباز افراد کو کسی قسم کی فیس یا رقم ادا نہ کریں۔
محکمہ صنعت، اوزان و پیمائش فیصل آباد نے تمام دکانداروں، کباڑ خانہ جات، آٹا چکیوں، کریانہ اور گروسری سٹور مالکان کو خبردار کیا ہے کہ کچھ نجی نوسرباز افرادجن میں ناصر، رفیق، ذیشان جٹ اور رانا عمر دراز شامل ہیں پیراڈائز اسکیل ورکس اور نیو الفلاح سکیل ورکس کے نام سے جعلی ادارے چلا رہے ہیں۔محکمہ کے مطابق یہ افراد خود کو سرکاری انسپکٹر یا ملازم ظاہر کر کے کنڈا جات کی پاسنگ کے نام پر دکانداروں سے رقم وصول کر رہے ہیں، جو سراسر غیر قانونی اور فراڈ ہے ۔محکمہ نے عوام اور دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے نوسرباز افراد کو کسی قسم کی فیس یا رقم ادا نہ کریں۔