میراتھن اور سائیکل ریس ،محکموں کو انتظامات مکمل کرنے کا حکم

میراتھن اور سائیکل ریس ،محکموں کو انتظامات مکمل کرنے کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں میراتھن اور سائیکل ریس کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز زینب جہانداد، اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افسر شریک ہوئے ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ میراتھن اور سائیکل ریس بوہڑاں والی گراؤنڈ سے شروع ہوں گی، سائیکل ریس گٹ والا پارک جبکہ میراتھن ریس کشمیر پل انڈر پاس پر اختتام پذیر ہوگی۔ سائیکل ریس کا فاصلہ 22 کلومیٹر اور میراتھن کا 10 کلومیٹر ہوگا۔ سائیکل ریس دوپہر 2 بجے جبکہ میراتھن اس کے فوراً بعد شروع ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو سکیورٹی، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور فرسٹ ایڈ کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں، پرائیویٹ اسکولوں اور کلبز کی رجسٹریشن کر کے ایونٹ کو میگا سطح پر منعقد کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے ۔ اجلاس میں خصوصی افراد کی وہیل چیئر ریس اور بچوں کے لیے علیحدہ ریس کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں