چیئرپرسن ٹاسک فورس کا ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ کا دورہ

چیئرپرسن ٹاسک فورس کا ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرپرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان نے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔رانا منان خان نے جیل ہسپتال، خواتین بیرکس، کچن، جنرل بیرکس اور دیگر حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے قیدیوں سے سہولیات، خوراک، علاج معالجے اور رہائشی انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے جیل کچن میں کھانے کے معیار، صفائی اور تیاری کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ خوراک کے معیار میں مزید بہتری اور متوازن غذا کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا منان خان نے کہا کہ حکومتِ پنجاب قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔ جیلوں میں صنعتوں کے قیام سے قیدیوں کو ہنر سیکھنے اور روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ، جبکہ تعلیم، تربیت اور بحالی کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی جاری ہے ۔بعدازاں انہوں نے ایئرکنڈیشنر مکینک کورس مکمل کرنے والے قیدیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں