اے سی کمالیہ کی کارروائیاں، ناجائز منافع خوروں پر جرمانے
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ۔۔۔
روزمرہ استعمال کی اشیاء مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائیں، نرخوں میں کسی بھی قسم کا غیر قانونی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کریں اور نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔