قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، 2دکاندار گرفتار، 35 ہزار کے جرمانے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایڈمن آفیسر کنڈکٹ / پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سرگودھا روڈ کا دورہ کیا۔
انہوں نے مجموعی طور پر 35 انسپکشنز کیں ، جن کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دو دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک کے خلاف استغاثہ دائر کرایا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے پھل، سبزی، گوشت اور کریانہ کی دکانوں پر اشیامہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 35 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے ۔