گوجرہ:بجلی چوری پر متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج

گوجرہ:بجلی چوری پر متعدد  افراد کیخلاف مقدمات درج

گوجرہ (تحصیل رپورٹر)فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چوری کے الزام میں مختلف دیہات کے رہائشیوں کے خلاف کارروائی کی۔

چک نمبر 281 ج ب کے عارف اقبال، چک نمبر 93 ج ب کے محمد اویس، اور چک نمبر 415 ج ب کے شاہ زیب کو میٹر سے چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ٹیم نے ان کے میٹر قبضے میں لے کر تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو تحریری اطلاع دی، جس پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں