صوبائی محتسب پنجاب کے زیر اہتمام رحمت آباد میں آگاہی سیشن
عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا،خدمات پر بریفنگ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی محتسب پنجاب کے زیرِ اہتمام رحمت آباد یونین کونسل آفس میں آگاہی سیشن منعقد ہوا، جس میں شہریوں کو عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔سیشن میں نمائندہ صوبائی محتسب پنجاب محمد عبداﷲ شاہد نے شرکت کی اور شرکا کو محکمہ کے کردار، دائرہ کار اور خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ محتسب پنجاب 1997 میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے قائم کیا گیا تاکہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں آسانی اور شفافیت ممکن بنائی جا سکے ۔محمد عبداﷲ شاہد نے کہا کہ صوبائی محکموں کے خلاف شکایات 45 سے 60 دن کے اندر حل کی جاتی ہیں اور شہری بغیر کسی فیس کے گھر کی دہلیز پر انصاف حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عوام اپنی شکایات بذریعہ ڈاک، ویب سائٹ یا آن لائن پورٹل جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ ٹول فری نمبر 1050 پر بھی رابطہ ممکن ہے ۔