چنیوٹ:زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے 2بھٹے سیل
محکمہ ماحولیات کی انسدادِ سموگ ویژن کے تحت دن رات کارروائیاں جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات چنیوٹ کی ٹیموں نے سموگ میں اضافہ کرنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر حنا نے بتایا کہ تحصیل بھوانہ میں دو بھٹے سیل کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ سموگ ویژن کے تحت دن رات کارروائیاں جاری ہیں تاکہ آلودگی پر مؤثر قابو پایا جا سکے ۔