پاکستان لیبر قومی موومنٹ کا اے ڈی جی سی فضل عباس سے ملاقات
پینسرہ (نمائندہ دنیا)پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج فیصل آباد میں اے ڈی جی سی فضل عباس سے اہم ملاقات کی، جس میں اجرتوں کے معاملات، مزدوروں کے حقوق اور پاور لوم انڈسٹری سے وابستہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین اور حقوقِ خلق پارٹی پنجاب کے صدر بابا لطیف انصاری نے کی، جبکہ دیگر اراکین میں رانا ریاض، رانا مخر، پروین لطیف انصاری اور آمنہ رزاق شامل تھیں۔ملاقات کے دوران پاور لوم مالکان ایسوسی ایشن سدھار اور پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے درمیان جاری اجرتوں کے تنازعے پر خصوصی گفتگو ہوئی۔