عالمی یومِ ذہنی صحت پر الائیڈ ہسپتال میں آگاہی واک کا انعقاد

عالمی یومِ ذہنی صحت پر الائیڈ ہسپتال میں آگاہی واک کا انعقاد

قیادت پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت، ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر یاسر یعقوب نے کی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت، ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر یاسر یعقوب نے کی۔ اس موقع پر سینکڑوں ڈاکٹروں، فیکلٹی ممبران اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر ذہنی صحت کے فروغ، نفسیاتی بہبود کی اہمیت اور ذہنی بیماریوں سے متعلق معاشرتی بدنامی کے خاتمے کے پیغامات درج تھے ۔ڈاکٹر محمد عرفان، چیپٹر ہیڈ پی ایس آئی ایم فیصل آباد نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک فرد کسی نہ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے جبکہ پاکستان میں ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور اینگزائٹی کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت نے کہا کہ ذہنی صحت میں بہتری براہِ راست جسمانی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہے ۔ جب انسان ذہنی طور پر مطمئن اور پرسکون ہو تو اُس کی جسمانی کارکردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں