محکمہ تحفظ ماحول کی کارروائی، سائزنگ یونٹ اور تکہ شاپ سیل

 محکمہ تحفظ ماحول کی کارروائی، سائزنگ یونٹ اور تکہ شاپ سیل

ضلع بھر میں انسدادِ سموگ کے سلسلے میں کارروائیاں جاری ہیں:ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحول نے انسدادِ سموگ اقدامات کے تحت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے جھمرہ روڈ پر واقع سائزنگ یونٹ کے بوائلر کو سیل کر دیا، جبکہ سوساں روڈ پر ایک تکہ شاپ کو سکشن ہُڈ نصب نہ کرنے پر بند کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہر کے مطابق ضلع بھر میں انسدادِ سموگ کے سلسلے میں کارروائیاں جاری ہیں، اور سموگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں