الیکشن ٹریننگ میں 73 ملازمین کی غیر حاضری، کارروائی کا عندیہ

الیکشن ٹریننگ میں 73 ملازمین کی غیر حاضری، کارروائی کا عندیہ

سرکاری ملازمین 2 تا 5 نومبر کے دوران ہونیوالی تربیتی نشستوں میں شریک نہ ہوئے

 فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضمنی انتخابات 2025 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ٹریننگ سیشنز میں محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کے درجنوں ملازمین کی غیر حاضری سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق 73 سرکاری ملازمین 2 تا 5 نومبر کے دوران ہونے والی تربیتی نشستوں میں شریک نہیں ہوئے ، جس پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سمیت مختلف محکموں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا۔

جس میں کہا گیا کہ متعدد سرکاری ملازمین نے واضح ہدایات اور پیشگی اطلاع کے باوجود الیکشن ڈیوٹی کی تربیتی نشستوں میں شرکت نہیں کی، جو غفلت اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے ۔مراسلے میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر حاضر اہلکاروں کو باقی سیشنز میں لازمی شرکت کی ہدایت دی جائے ، بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ساجد حسین رٹھور نے واضح کیا کہ الیکشن ٹریننگ میں عدم شرکت انتخابی عمل کو متاثر کرتی ہے ، اس لیے غیر سنجیدہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں