قومی خزانے سے وزیراعلیٰ کی تشہیر قابل مذمت :جماعت اسلامی

قومی خزانے سے وزیراعلیٰ کی تشہیر قابل مذمت :جماعت اسلامی

حکمران معاشی بہتری کیلئے عوام کا اعتماد بحال کریں:پروفیسر محبوب الزماں بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تشہیر پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو دقت کی روٹی میسر نہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیر پر قومی خزانے کا بے دریغ استعمال عوام کو بلند بانگ دعوؤں اور میڈیا کی جادوگری سے دھوکہ دے رہا ہے ۔ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمے اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، جبکہ بجلی، گیس اور پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن چکی ہے ۔ تنخواہ دار طبقہ، کلرک اور پنشنرز کی معاشی صورتحال ابتر ہو گئی ہے ۔ پنجاب حکومت کے زرعی انقلاب کے دعوے جھوٹے ہیں اور صوبہ بھر کے کسان شدید مسائل کا شکار ہیں۔ حکمران معاشی بہتری کے لیے آزمائے ہوئے فرسودہ اور ناکارہ حربے چھوڑ کر عوام کا اعتماد بحال کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں