جڑانوالہ:پارکس کی تزئین و آرائش پودے لگانے کا کام جاری

جڑانوالہ:پارکس کی تزئین و آرائش پودے لگانے کا کام جاری

ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو بہتر تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے :مرزا سجاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر گارڈن انسپکٹر مرزا سجاد کی زیرِ نگرانی جڑانوالہ شہر کے تمام پارکس اور شاہراؤں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔ شاہراؤں کے ڈیوائیڈرز میں خوبصورت پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔گارڈن انسپکٹر مرزا سجاد نے عملہ کے ہمراہ شہر کے حسن کو دوبالا کرنے کے لیے گردونواح کے تقریباً 34 پارکس میں صفائی ستھرائی، پودوں کی نئی شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان پارکس میں جناح پارک، بے نظیر پارک، گلشنِ فاطمہ، لیڈیز گارڈن، میلاد چوک، نائٹ پارک، گلشنِ ابوبکر، ایم سی آفس پارک، گلشنِ علی، ویلکم ٹو جڑانوالہ پارک، انٹری پوائنٹ پارک، لاہور روڈ، فیصل آباد روڈ اور کچہری روڈ سمیت متعدد مقامات شامل ہیں۔گارڈن انسپکٹر مرزا سجاد کا کہنا تھا کہ علاقے کے 27 پارکس کے لیے صرف 12 بیلدار دستیاب ہیں، اس کے باوجود عملہ پوری محنت اور ذمہ داری سے تزئین و آرائش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو بہتر تفریحی اور سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ جڑانوالہ شہر کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں