ڈرائی فروٹ، مچھلی اور انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 ڈرائی فروٹ، مچھلی اور انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

قیمتوں کا تعین کرنا اور عملدرآمد یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری :شہری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے پہلے ہی ڈرائی فروٹ، انڈے اور مچھلی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ سرکاری طور پر مچھلی اور ڈرائی فروٹ کی قیمتوں کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا، جبکہ انڈے کی قیمت متعین ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔تفصیلات کے مطابق سردی کی آمد سے قبل ہی خشک میوہ جات، مچھلی اور انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ۔ تاحال سرکاری طور پر مچھلی اور ڈرائی فروٹ کی قیمتیں طے نہیں کی گئیں، یعنی قیمتوں کا تعین ہی نہ ہونے کے باعث ان پر عملدرآمد بھی ممکن نہیں۔

انڈے کی سرکاری قیمت 345 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے ، جس کے مطابق ایک انڈہ 29 روپے کا فروخت ہونا چاہیے ، تاہم مارکیٹ میں انڈہ 35 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا تعین کرنا اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، جو اسے ہر صورت پوری کرنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں