انجمن تاجران شورکوٹ کی حلف برداری کی تقریب
شورکوٹ (نمائندہ دنیا ) انجمن تاجران شورکوٹ کی حلف برداری کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر میڈم صدف اکبر، ڈی ایس پی محمد اکرم ، سابقہ ایم پی اے چودھری خالد غنی اوردیگرنے شرکت کی۔۔۔
،شیخ فیصل نے نائب صدر کاحلف لیا۔شرکاء نے شیخ فیصل کو اس اہم ذمہ داری ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور شہر کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ، اس موقع پر شیخ فیصل نے کہا کہ وہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے اور شورکوٹ کے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔