وفاق نے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے :راناثنااللہ
وزیر اعلیٰ بلا تفریق عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہیں :گفتگو
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )سینیٹر رانا ثنائاللہ خاں نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے ،وفاقی حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،مریم نواز پنجاب میں عوام کی فلاح کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہیں، پبلک سیکرٹریٹ پر لوگوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبہ بھر میں بلا تفریق عوامی فلاح و بہبود کے لئے تاریخی اقدامات کر رہی ہیں، بعدازاں رانا ثنا اللہ خاں کے ساتھ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ فیصل آباد سے نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل رانا معظم عباس خاں نے بھی ملاقات کی،انہوں نے اپنی کامیابی پر رانا ثنا اللہ خاں اور مسلم لیگ ن کی طرف سے بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔