جڑانوالہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے شیر کو ووٹ دیں :طلال چودھری
میری پہچان جڑانوالہ کے غیور عوام اورمیرا جینا مرنا آپ لوگوں کیساتھ ہے :خطاب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) این اے 96 جڑانوالہ میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم پی اے خان بہادر ڈوگر کی جانب مسلم لیگ ن کے پاور شو کاانعقادکیاگیا،اس دوران وزیرمملکت سینیٹرطلال چودھری نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا تھا۔ مسلم ن کی قیادت نے پاکستان کو ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا۔پاکستان آج ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔ حرمین کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان کے سپرد ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔میاں نواز شریف کسی بھی ورکر کو ٹکٹ دے سکتے ہیں۔الیکشن لڑنا ہر ورکر کا حق ہے جڑانوالہ کے عوام نے مجھے عزت دی ، میری پہچان جڑانوالہ کے غیور عوام اورمیرا جینا مرنا آپ لوگوں کیساتھ ہے ۔جڑانوالہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے شیر کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں۔علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا مسلم لیگ ن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔