قانون شکنی کرنیوالے ڈرائیوروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی:ڈی ایس پی

قانون شکنی کرنیوالے ڈرائیوروں کیساتھ  کوئی رعایت نہیں ہو گی:ڈی ایس پی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف رحیم بٹ کی زیر قیادت ریت بردار ٹرالیوں اور حادثات کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔۔۔

متعدد اوورلوڈ گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا اور کئی ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے کیے گئے ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والے ڈرائیوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور شہری تحفظ کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں