زرعی پانی کے تنازع پر زمیندار پر تشدد، سنگین دھمکیاں
ملز موں نے عبدالقدوس کے نہری پانی کو روکا ،بدترین تشدد کا نشانہ بنایا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زرعی پانی کے تنازعے پر مخالفین کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ایک ذمیندار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 33 ج ب کے رہائشی عبدالقدوس نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی زرعی اراضی کی طرف آنے والے نہری پانی کو زبردستی روک لیا۔ اس دوران پانی کے تنازع پر اسے قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔