سابقہ رنجش ،مخالفین نے شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی

سابقہ رنجش ،مخالفین نے شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی

مقصود اپنے اہل خانہ کیساتھ مو جود تھا ، ملزموں نے گھر پر دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ذوالفقار کالونی میں مقصود نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اسلحے کے زور پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ شدید فائرنگ کردی گئی۔ جس سے اہلخانہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے اور فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں