فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دودھ اور فوڈ پوائنٹس پر جرمانے عائد

 فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دودھ اور فوڈ پوائنٹس پر جرمانے عائد

ضلع بھر میں 91 انسپکشنز ،مجموعی طور پر 56 ہزار روپے کے جرمانے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں ضلع چنیوٹ میں قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 91 انسپکشنز کیں۔دودھ کے معیار کی جانچ کے لیے 45 دودھ بردار گاڑیوں اور متعدد ملک شاپس پر لیکٹو سکین مشین کے ذریعے 15,290 لیٹر دودھ چیک کیا گیا، اور قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 56 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف کریانہ سٹورز، میٹ شاپس اور فوڈ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔ فوڈ پوائنٹس پر دوران معائنہ گلی سڑی سبزیاں اور کھلے رنگ کے استعمال کا انکشاف ہوا۔ کریانہ سٹورز میں ایکسپائرڈ اشیاء اور کھانے کی اشیاء میں حشرات پائے گئے ۔ تین کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات کو برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں