عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء فراہم کرنے کے لیے تحصیلدار کا شہر کے دورے

عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء فراہم کرنے  کے لیے تحصیلدار کا شہر کے دورے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیلدار علی عباس بھروانہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔۔۔

متعدد دکانداروں کو ریٹ لسٹ نہ رکھنے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں