بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچائیں ٹی ایچ کیو ویلفیئر کمیٹی کا والدین سے اپیل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ٹی ایچ کیو ویلفیئر کمیٹی کے کنوینئر ملک عبدالحفیظ اور ممبران حافظ عبدالحئی ملک، مرزا عمران شفیق، اسد اللہ ساقی، رانا رئیس احمد، ملک امیر حمزہ، محمد اشرف۔۔۔
بشارت الٰہی گجر، حاجی محمد نسیم، حمزہ نصیر غازی، مرزا محمد افضل اور رضوان شفیق بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی انجکشن ضرور لگوائیں۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی ٹیکے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس بیماری کے خاتمے کے لیے حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔ ساتھ ہی عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ بچے اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔