محکمہ لائیوسٹاک کی موبائل ٹریننگ بس کے ذریعے آگاہی مہم

 محکمہ لائیوسٹاک کی موبائل ٹریننگ بس کے ذریعے آگاہی مہم

ویٹرنری ہسپتالوں تعاون سے مویشی پال افراد کو تربیت فراہم کی جاتی ہے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژن بھر میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے حکومتِ پنجاب کے ویژن کے تحت دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے آگاہی مہم جاری ہے ۔ یہ موبائل ٹریننگ سکول بس ضلعی سطح پر مقرر کردہ شیڈول کے مطابق مختلف دیہی علاقوں کا دورہ کرتی ہے ، جہاں مقامی ویٹرنری ہسپتالوں کے عملے کے تعاون سے مویشی پال خواتین و حضرات اور طلبہ کو جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔آڈیو ویڈیو ڈاکومنٹریز کے ذریعے دی جانے والی آگاہی میں اہم موضوعات شامل ہیں جن میں موسمی تبدیلی کے مطابق جانوروں کی دیکھ بھال، بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا شیڈول، دیہی مرغبانی کی اہمیت، وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سے متعلق معلومات، جانوروں کی مختلف بیماریوں خصوصاً گلٹی دار جلدی بیماری (لمپی سکن ڈیزیز) کے بارے میں رہنمائی، اور دودھ، انڈے اور گوشت کی غذائی اہمیت پر آگاہی شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں