شورکوٹ :نامعلوم افراد کا خنجروں سے حملہ ، 45 سالہ شہری زخمی

شورکوٹ :نامعلوم افراد کا خنجروں  سے حملہ ، 45 سالہ شہری زخمی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )شورکوٹ میں نامعلوم افراد نے خنجروں سے حملہ کرکے 45 سالہ شہری کو زخمی کر دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر 485 میں غلام مرتضیٰ کی چند روز قبل بعض افراد کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی ،اسی رنجش پر ملزمان نے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں