شوہرنے بہیمانہ تشدد، چھری کے وار کرکے اہلیہ کو زخمی کر دیا

  شوہرنے بہیمانہ تشدد، چھری  کے وار کرکے اہلیہ کو زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش کی بناء پر شوہرنے بہیمانہ تشدد، چھری کے وار کرکے اہلیہ کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سکینہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کے ساتھ چھریوں کے وار کرکے اسے زخمی کر دیا اوردھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں