ڈرائیور پر لاکھوں مالیتی دھاگے کے بورے چوری کرنے کا الزام
گاڑی میں 200 بورے لوڈ کروائے ،ڈرائیور نے غائب کر دیئے :مدعی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نجی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیتی دھاگے کے بورے چوری کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فیڈمک میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی رضا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نجی گڈز کمپنی کے ڈرائیور کی گاڑی میں لاکھوں روپے مالیت کے 200 سے زائد دھاگے کے بورے لوڈ کروائے گئے ، لیکن ملزم نے مذکورہ پوائنٹ پر سپلائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر انہیں چوری کر لیا اور اسے بھاری مالیت کے نقصان سے دوچار کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔